26 اگست 2019 - 06:38
ایرانی وزیر خارجہ نے گروپ جی-7 کے اجلاس میں حصہ لیا

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کی با ضابطہ دعوت پر گروپ جی-7 کے اجلاس میں حصہ لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات "سید عباس موسوی" نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری شدہ پیغام میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق "ژان ایو لودریان" نے ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کو گروپ جی- 7 کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ ظریف اس اجلاس کے دوران، امریکی وفد سے ملاقات نہیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کے اجلاس فرانس کے جنوب مغربی علاقے "بیاریتز" میں انعقاد کیا گیا ہے۔

کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت نے حصہ لیا ہے۔




/129